ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرکاری ملازمین پر ہیڈاسکارف پہننے پر پابندی عائد کی جائے: آسٹرین وزیر

سرکاری ملازمین پر ہیڈاسکارف پہننے پر پابندی عائد کی جائے: آسٹرین وزیر

Sun, 08 Jan 2017 11:25:48    S.O. News Service

ویانا،7جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)آسٹریا کے وزیر برائے خارجہ امور اور انضمام سیباستیان کُرس نے جمعے کے روز کہا ہے کہ وہ سرکاری ملازمین بہ شمول اساتذہ کے ہیڈاسکارف پہننے پر پابندی چاہتے ہیں۔ کرسچیئن کنزرویٹیو پارٹی سے وابستہ کُرس نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ایک قانونی مسودے کی تیاری میں مصروف ہیں۔ آسٹریا میں اگر یہ قانون پارلیمان منظور کر لیتی ہے، تو یہ فرانسیسی قوانین سے بھی زیادہ سخت ہو گا، جہاں صرف برقعے پر پابندی عائد ہے۔ جرمنی میں بھی اعلیٰ ترین آئینی عدالت نے سن 2015ء میں قانون سازوں کو احکامات دیے تھے کہ وہ اساتذہ کو ہیڈاسکارف پہننے سے نہ روکیں۔


Share: